ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اُردو یونیورسٹی میں گروکلم ٹیچرس امتحان کی مفت کوچنگ

اُردو یونیورسٹی میں گروکلم ٹیچرس امتحان کی مفت کوچنگ

Mon, 13 Mar 2017 22:16:53    S.O. News Service

حیدرآباد، 13 مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی‘ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کوچنگ سنٹر اقلیتی طلبہ برائے حصول ملازمت میں گروکلم ٹیچرس پوسٹ کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اقلیتی طلبہ کیلئے مفت کوچنگ فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر ایس مقبول احمد‘کوآرڈنیٹر‘سنٹر کے بموجب کوچنگ کا آغاز 15/ مارچ سے ہوگا۔ اہل امیدوار ان کلاسس میں شرکت کرسکتے ہیں۔درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in   پر دستیاب ہے۔ یہ فارم یونیورسٹی کی پالی ٹیکنک بلڈنگ کے کمرہ نمبر 207‘ دوسری منزل سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ خانہ پُری کی ہوئی درخواست کسی بھی قومیائے ہوئے بینک سے حاصل کردہ 100 روپے کی ڈی ڈی جو حیدرآباد میں قابل ادا ہو کے ساتھ اسی پتے پر روانہ کریں۔ مزیدتفصیلات 9700413654 اور 9440366462سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 
 


Share: